صوفی ٹائمز کے مضامین

سہ ماہی صوفی ٹائمز کے ہر شمارے کے مضامین، فکری تحریریں اور تحقیق ایک جگہ۔

مضامین دیکھیے

کوئی شمارہ منتخب کیجیے، یا تازہ اور زیادہ پڑھے گئے مضامین دیکھیے۔
ترتیب
تصوف اور اُس کے درجات نور عرفان
شمارہ ۰۹ · جولائی تا ستمبر ۲۰۲۶ · نور عرفان

تصوف اور اُس کے درجات

اللہ کسی کسی کویہ کیفیت عطاکرتاہے اور یہ کیفیت جسے عطاہوتی ہے کوئی ضروری نہیں کہ ایسابندہ بہت بڑاعالم یاعابد ہو۔اللہ کاکرم جس کواُس کے لیے چن لے۔ دوسراراستہ سلوک اور مجاہدے کاہے کہ باربار یہ خیال لانے کی کوشش کرے کہ میرامولیٰ مجھے دیکھ رہاہے۔یہ خیال دوطرح کاہوسکتاہے: ایک عابد انہ ومجرمانہ اندازسے اور دوسراعاشقانہ اندازسے۔ یہ کیفیت بڑھ کراس حد تک بندے کوپہنچادیتی ہے کہ وہ زبان حا ل سے گویاہوتاہے

تکبر،عجز اور عدل اداریہ
شمارہ ۰۹ · جولائی تا ستمبر ۲۰۲۶ · اداریہ

تکبر،عجز اور عدل

آئیں؛حضرت زینب سلام اللہ علیہا کوبھی یاد کریں، جن کی بےخوفی اور اِستقامت نے ناقابل فراموش سانحے کو ایک ابدی گواہی میں بدل دیا۔ جب ظالموں نے نشانِ عدل کو مٹادینا چاہا، تو وہ عدل کی آواز بن گئیں۔ جب اقتدار نےحق کو خاموش کردینا چاہا، تو اُنھوں نے حق کے پیغام کو نسلوں تک پہنچایا۔ اُن کے ذریعے ہی ہم نے یہ سیکھا کہ حق کو یاد رکھنا خود ایک مزاحمت ہے اورحق کی گواہی دینا عدل کی اعلیٰ ترین شکلوں میں سے ایک ہے۔

طاغوت، فتنہ اور مسلم سیاسی ضمیر کا بحران حکمت و معرفت
شمارہ ۰۹ · جولائی تا ستمبر ۲۰۲۶ · حکمت و معرفت

طاغوت، فتنہ اور مسلم سیاسی ضمیر کا بحران

یہ مضمون دو باہم مربوط دلائل کو یکجا کرتا ہے۔ اول:کربلا کو نبوت اور ملوکیت کے درمیان فیصلہ کن معرکے کے طور پر پیش کرتا ہے، جس کے بعد مدینہ منورہ کی حرمت پامال ہوئی اور مکہ پر حملہ کیا گیا۔ دوم: دین کا بنیادی مقصد طاغوت کے خلاف مزاحمت اور فتنے کا سدباب ہےاور امام حسین کا مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ اور پھر کربلا تک کا سفر، رسول اکرمﷺ کی رحلت کے بعد آپ کے پیغام کو پیش آنے والے سیاسی انجام کی نمائندگی کرتا ہے۔

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر قدس سرہ  حیات و خدمات حکمت و معرفت
شمارہ ۰۹ · جولائی تا ستمبر ۲۰۲۶ · حکمت و معرفت

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر قدس سرہ حیات و خدمات

حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کی پوری زندگی محبت، اخوت اور انسان دوستی کا عملی نمونہ تھی۔ ایک مرتبہ کسی شخص نے آپ کی خدمت میں قینچی بطور تحفہ پیش کی تو آپ نے فرمایا: "میں دنیا میں کاٹنے کے لیے نہیں بلکہ جوڑنے کے لیے آیا ہوں، لہٰذا مجھے سوئی اور دھاگے کی ضرورت ہے، قینچی کی نہیں۔

حقیقت ابدی ہے مقام شبیری حکمت و معرفت
شمارہ ۰۹ · جولائی تا ستمبر ۲۰۲۶ · حکمت و معرفت

حقیقت ابدی ہے مقام شبیری

تاریخ اسلام میں واقعہ کربلا ایک ایسا عظیم باب ہے جس نے حق و باطل کے درمیان نمایاں اور واضح خط امتیاز قائم کر دیا۔ کربلا محض ایک معرکہ کا نام نہیں، نہ صرف ایک دردناک سانحہ ہے، بلکہ یہ دین مصطفیٰ ﷺ کی حفاظت، حریت انسانی، استقامت على الحق اور ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت، نیز رضاے مولا کی خاطر ہر قربانی پیش کرنے کی لازوال مثال ہے۔

تعلیماتِ بابا فرید گنج شکرکی عصری اہمیت حکمت و معرفت
شمارہ ۰۹ · جولائی تا ستمبر ۲۰۲۶ · حکمت و معرفت

تعلیماتِ بابا فرید گنج شکرکی عصری اہمیت

برصغیر ہندوپاک میں دین کی تبلیغ کے حوالے سے مشائخ چشت کاکردار اہم رہا ہے۔ یہ حضرات جس علاقے اور خطے میں گئے بندگانِ خداکے ایمان وایقان میں ایک صالح تبدیلی لانے کا کارنامہ انجام دیااورجہاں اُنھوں نےاپنے قول وعمل سےاُن کے اندر تقویٰ وطہارت کا جذبہ پیدا کیا وہیں اُنھیں خالق حقیقی کے قرب کی لذت سےبھی آشنا کیا۔

فکری وجماعتی انتشارمیں  علمی نرگسیت کا اہم کردار تحقیقی سیکشن
شمارہ ۰۹ · جولائی تا ستمبر ۲۰۲۶ · تحقیقی سیکشن

فکری وجماعتی انتشارمیں علمی نرگسیت کا اہم کردار

کلیدی الفاظ:جب کسی انسانی تعبیروتشریح کو وحی/الہام کے برابر سمجھ لیا جائے تو وہ تعبیروتشریح؛ اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ نہیں، بلکہ تسلط کا آلہ بن کر رہ جاتی ہے۔ اِس مضمون میں ’فکری نرگسیت/عالمانہ خودستائی‘ کی اصطلاح کسی طبی تشخیص کے طورپر نہیں،بلکہ اخلاقی اور سماجی کیفیت کے طورپر اِستعمال ہوئی ہے۔ یہ مضمون بنیادی طورپراہل سنت کی چندمنتخب مناظراتی روایات کے تجزیے پر مشتمل ہے،لیکن ساتھ ہی اِس میں اِس بات پربھی زوردیاگیاہے کہ (علمی نرگسیت/عالمانہ خودستائی)اِنسان کی فطری وطبعی کمزوری ہے جو سنی، شیعہ، صوفی، سیکولر، علمی یا سیاسی ہرقسم کی جماعت کے اندر پیدا ہوسکتی ہے،مثلاً:

اولیا کونسل آف نارتھ امریکا کی دینی، روحانی، ثقافتی اور سماجی خدمات سرگرمیاں
شمارہ ۰۹ · جولائی تا ستمبر ۲۰۲۶ · سرگرمیاں

اولیا کونسل آف نارتھ امریکا کی دینی، روحانی، ثقافتی اور سماجی خدمات

اولیا کونسل آف نارتھ امریکا نے مئی تا جولائی ۲۰۲۶ کے دوران متعدد دینی، روحانی، علمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ ان پروگراموں کا بنیادی مقصد اولیائے کرام کی تعلیمات، ذکر و تصوف، محبتِ اہلِ بیت علیہ السلام، بین الثقافتی ہم آہنگی اور انسانی خدمت کے پیغام کو عام کرنا تھا۔

سفر نامہ سفر نامہ
شمارہ ۰۹ · جولائی تا ستمبر ۲۰۲۶ · سفر نامہ

سفر نامہ

تصوف کی روایت میں کسی ولیِ کامل کے وصال کی سالانہ یاد کو ’’عرس‘‘ کہا جاتا ہے۔

اے سی این اے کی معاونت

ایمان، علم اور خدمت کو فروغ دیں

آپ کی معاونت عبادت، تعلیم، علمی تحقیق، روحانی ثقافت اور ہمدردانہ سماجی خدمت کو مضبوط بناتی ہے۔

معاونت کریں